ابتک نیوز ہیڈآفس بیگار کیمپ میں تبدیل۔۔۔

ابتک نیوز ہیڈآفس کسی بیگار کیمپ سے کم نہیں رہا۔۔ وہاں کام کرنے والے ملازمین اور صحافیوں سے پوچھا جائے تو وہ اسے چینل کا دفتر کم اور کوئی چھوٹی سی ظالمانہ فیکٹری ضرور بولیں گے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ آج آٹھ اگست ہونے کے باوجود جون کی تنخواہ اب تک کسی کو نہیں دی گئی، پپو کے مطابق پینے کا پانی بھی دوہفتے سے سے بندکردیاگیا ہے، مبینہ اطلاعات ہیں کہ پیسے نہیں ہیں پانی والے کو دینے کے لئے۔۔اے سی کی مرمت نہیں کرائی جارہی،لوگ پنکھوں پر گزاراکررہے ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ دو این ایل ای پر پورا کراچی بیورو اور نیوز روم چل رہا ہے، گرافکس ڈیزائنر بھی دفتر نہیں آرہا۔۔نیوزڈیسک پر کاپی (اسکرپٹ) لکھنے والے  لوگ کبھی آتے ہیں کبھی نہیں میں ہوتے ہیں، اسائنمنٹ سے بھی لوگ بیماری کا بہانہ کرکے غائب ہو جاتے ہیں۔اگر کوئی ڈائریکٹر نیوز کو جا کر کچھ کہتا ہے تو اُسے سائیڈ لائن کروا دیا جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ خود مینج کرو، کسی کو فرق نہیں پڑ رہا۔چینل ملازمین شدید پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب ڈائریکٹر نیوز نہیں تھا تو تنخواہ بائیس سے پچیس تاریخ تک ہر ماہ آجاتی تھی گزشتہ تین ماہ سے سیلری تیس تاریخ کوآرہی ہے اس بار تو حد ہی ہوگئی آٹھ اگست ہوگئی لیکن سیلری کا کچھ پتہ نہیں، اور جولائی کی سیلری کب دی جائے گی یہ الگ ملین ڈالر سوال ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ  صورتحال کی نزاکت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک ہیڈ آفس میں بیشتر ملازمین صرف دفتر میں حاضری ( بائیو میٹرک) لگانے  کی حد تک اور اسلام آباد بیورو سمیت دیگر بیوروز میں کیمرہ مینوں نے کام کا بائیکاٹ کر رکھا ہے بیوروز اور ہیڈ آفس میں موجود ایڈمن کے دفاتر بھی صورتحال سے لاعلم ہیں اور بیوروچیفس سمیت ڈائریکٹر نیوز ملازمین کو محض آجکل کا لارا دے کر کام لینے لی کوشش میں مصروف ہیں جبکہ مالکان اس موضوع پر بات کرنے سے انکاری ہیں۔ ذرائع کےمطابق اب تک نیوز سرکاری اشتہارات کی وصولی میں ٹاپ ٹین چینلز میں شامل ہے جہاں صوبوں کے ساتھ وفاق سے بھی اشتہارات مل رہے ہیں اور سرکاری اشتہارات کی مد میں ادارے کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے ادائیگیوں کا بروقت سلسلہ بھی جاری ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں