اب تک نیوز کے پروگرام پرڈیوسر طاہرنیاز پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کر لیا گیا۔۔ مقدمہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے طاہر نیاز کے بیان کی روشنی میں درج کیا گیا۔ طاہر نیاز کے بیان کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چار تھی، ملزمان کی فائرنگ کرنے کا مقصد صرف مجھے جان سے مارنا تھا، ملزمان نے مجھ سے کسی قسم کا مطالبہ نہیں کیا۔ طاہر نیاز کے مطابق ملزمان ڈرائیونگ سیٹ کی جانب سے آئے اور آتے ہی فائرنگ شروع کردی، ملزمان کے فائرنگ کرنے پر میں نے بھی جوابی کارروائی کی۔

Facebook Comments