پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کے خلاف تحریک التوا قومی اسمبلی میں جمع کرادی ہے، چھ ارکان قومی اسمبلی کے دستخطوں سے مزین تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ دن دیہاڑے سینئر صحافی پر قاتلانہ حملہ امن و امان کے قیام میں حکومتی ناکامی کا کھلا مظہر ہے, یہ آزادی اظہار رائے کے حق پر قاتلانہ حملہ ہے, یہ میڈیا کو دبانے اور صحافیوں کو ڈرانے، دھمکانے کی بدترین کوشش ہے،۔

Facebook Comments