absar alam par hamle ke mulzimaan ko talaash karne ka keh dia

ابصارعالم پر حملے کے ملزمان کو تلاش کرنے کا کہہ دیا، آرمی چیف۔۔

معروف صحافی روف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ کسی ادارے کا کام نہیں ،اس حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،ملزمان کو تلاش کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔آرمی چیف سے صحافیوں نے ملاقات کی جس میں صحافی منیزے جہانگیر نے ابصار عالم پر ہونے والے قاتلانہ حملے سے متعلق سوال کیا تو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ فوج کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے،اب گولیاں چلانے والا دور چلا گیا ہے ،اگر کسی کے ساتھ ایسا کچھ کرنا ہوتا تو اور بڑے طریقے ہوتے ہیں،فوج اتنی کمزور نہیں کہ ایک ٹوئٹ پر رد عمل دے ۔صحافی کے مطابق آرمی چیف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کوئی کام کرنا ہوتا تو ایاز صادق نے بیان دیا تھا کہ میری ٹانگیں کانپ رہی تھیں ،میں نے اور فوج نے اس پر ردعمل نہیں دیا ،اس بیان کو بھارت نے ہمارے خلاف استعمال کیا لیکن ہم نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔

ارطغرل کا پاکستانی ورژن بھی تیار۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں