اٹارنی جنرل کے مطابق وہ ابصار عالم پر حملے کا ذکر کرنا بھول گئے تھے جس پر عدالت نے ابصار عالم پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی مانگ لی ہے جبکہ سپریم کورٹ نے پی ایف یو جے کو مقدمہ میں فریق بننے کی اجازت دے دی۔پریس ایسوسی ایشن میڈیا کی آزادی اور موجودہ حالات پر درخواست دائر کرنا چاہتی ہے لہٰذا پریس ایسوسی ایشن کی درخواست ملنے پر رجسٹرار آفس فوری نمبر لگائے اور رجسٹرار آفس درخواست ملتے ہی ججز کمیٹی کے سامنے پیش کرے۔حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے انتخابات تک صحافیوں کو جاری نوٹسز پر کارروائی مؤخر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، الیکشن کے بعد دوبارہ نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کی سماعت میں صحافیوں پر تشدد کے خلاف دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کی ہے۔
Facebook Comments