عدالت عظمیٰ نے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تقرری سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کے دوران انہیں اپناوکیل تبدیل کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے۔ جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز اپیل کی سماعت کی تو اپیل کنندہ انصار عالم نے عدالت سے استدعاکی انہیں اس کیس میں اپنے وکیل خواجہ فاروق کو تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے۔جس پر جسٹس منصورعلی شاہ نے ان سے استفسارکیا کہ آپ کے وکیل خواجہ فاروق صاحب کو کیا ہوا ہے؟جس پر انہوں نے بتایا کہ میں ان کی اجازت سے ہی وکیل کو تبدیل کرنا چاہتاہوں۔ ان سے میری بات ہوگئی ہے،لیکن مجھے عدالت کی اجازت درکارہے۔جس پر جسٹس منصورعلی شاہ نے ان سے کہاکہ مقدمے میں اس مرحلے پر وکیل کی تبدیلی عدالتی روایات کے خلاف ہے، تاہم بعدازاں عدالت نے انہیں اس کی اجازت دیتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔۔
ابصار عالم نے وکیل بدل لیا۔۔۔
Facebook Comments