katrina ke sath film ki offer mistrad kardi

ابرارالحق کا گانا بھارتی فلم میں چوری۔۔

بالی ووڈ فلموں میں پاکستانی گانوں کی چوری کوئی نئی بات نہیں ہے ، ماضی میں پاکستان کے چوٹی کے گلوکار بھارتی “پلیجرازم” کا شکار ہوئے لیکن اب ابرار الحق کا مشہورِ زمانہ گانا “نچ پنجابن” بھی چوری کرلیا گیا ہے۔ابرار الحق کا گانا کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشن کی نئی فلم ” جگ جگ جیو” میں شامل کیا گیا ہے۔ اس گانے کیلئے پیشگی اجازت بھی حاصل نہیں کی گئی جس پر ابرار الحق نے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔پاکستانی گلوکار  نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے اپنے گانے “نچ پنجابن” کے حقوق کسی بھی بھارتی فلم کو فروخت نہیں کیے، اس معاملے پر وہ عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، کرن جوہر جیسے پروڈیوسرز کو کاپی کیے گئے گانے استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔ابرار الحق کا مزید کہنا تھا کہ یہ ان کا چھٹا گانا ہے جس کو کاپی کیا گیا ہے لیکن اس بار وہ اس کی اجازت نہیں دیں گے۔دریں اثنا بھارتی فلمساز کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم “جگ جگ جیو” کا سکرپٹ بھی چوری کا نکلا۔ یہ دعویٰ فلمی نقاد کمال راشد خان (کے آر کے) نے کیا ہے۔ انہوں نے ابرار الحق کے گانے “نچ پنجابن” کو بنا اجازت فلم میں شامل کیے جانے کے بعد فلم کا اوریجنل سکرپٹ شیئر کردیا۔کے آر کے نے کرن جوہر سے کہا کہ تم نے تو کھلم کھلا لوٹ مچا رکھی ہے،سکرپٹ یہاں سے چوری، گانا ابرار الحق کا چوری کرلیا، تمہاری اپنی تخلیقی صلاحیت کہاں ہے، اگر تم اتنے ہی نام نہاد جینئس فلم میکر ہو تو کچھ تو اوریجنل رکھو۔کے آر کے کا کہنا ہے کہ ۔۔ اگرچہ گانے کو چوری سے فلم میں شامل کرنے کا عمل غلط ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کاپی رائٹ کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔ اس کا ایک ہی حل ہے کہ عالمی عدالت سے رجوع کیا جائے لیکن ایسا آپ کریں گے نہیں تو اس لیے سکون کرو اور مزے لو۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں