abotabad press club kabeena mein aik saal ki tosee

ایبٹ آباد پریس کلب، کابینہ میں ایک سال کی توسیع۔۔

ایبٹ آباد پریس کلب کی موجودہ  کابینہ کومزید ایک سال کی توسیع دے  دی گئی ۔یہ فیصلہ پریس کلب کی جنرل باڈی کے سالانہ اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا۔اجلاس جمعرات کے روز پریس کلب کے کانفرنس ہال میں منعقد کیا گیا ۔سال 23/2022 کیلئے سردار نوید عالم کو صدر اور سردار شفیق احمد کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔دیگر کابینہ کے عہدیداروں میں اشفاق احمد سینئر نائب صدر، سید کمال حسین شاہ نائب صدر ،آصف محمود اعوان  سیکرٹری مالیات ،عبدالواسع خان جوائنٹ سیکرٹری ،دلدار احمد ستی اسسٹنٹ  سیکرٹری چن لیے گئے۔جنرل باڈی نے اتفاق رائے سے سید اعجاز حسین شاہ کو سرپرست اعلی اور محمد زمان کو چیئرمین ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے لئے منتخب کیا۔اس سلسلہ میں جمعرات کے روز ایبٹ آباد پریس کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق ،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے محمد شاہد چوہدری ،صدر اے یو جے راجہ محمد ہارون ،جنرل سیکرٹری ندیم جدون کےعلاوہ سابق صدر محمد عامر شہزاد جدون اور پریس کلب کے ممبران کثیر تعداد میں شریک تھے۔اجلاس میں اتفاق رائے سے سابقہ کابینہ کی توسیع کرتے ہوئے سال 2022/23 کے لئے منتخب کیا۔اجلاس میں کابینہ کی سابقہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جنرل باڈی ممبران نے خراج تحسین پیش کیا ۔اجلاس میں پریس کلب کی نئی ممبر سازی ،کھیلوں کی سرگرمی کے لئے کرکٹ ٹورنمنٹ ،قرعہ اندازی،مطالعاتی دورہ سمیت دیگر صحافیوں کی فلاح وبہبود کے اقدامات اٹھانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں