معروف خوبرو اداکارہ عائشہ عمر فی الحال تو شادی نہیں کر رہی ہیں تاہم جب کی اور کسی سیاستدان کو چننے کا موقع ملا تو کس سے شادی کریں گی یہ ضرور بتا دیا۔عائشہ عمر نے تاحال شادی نہیں کی تاہم ان کی شادی کے حوالے سے میڈیا میں خبریں آئے روز گردش کرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں نے ایک نجی یو ٹیوب چینل کو انٹرویو میں انہوں شادی کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا۔عائشہ عمر نے انٹرویو میں اپنی شادی کے حوالے سے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ ان کی شادی کب ہوگی اور اس حوالے سے خدا ہی بہتر جانتا ہے۔ لوگ شادی اس لیے کرتے ہیں کہ انہیں اپنا خاندان بڑھانا ہوتا ہے لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ ابھی تو وہ خود بچی ہیں۔اداکارہ کے مطابق یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے لیکن درحقیقت شادی تو زندگی ختم کر دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں ضرورت ہوگی تو وہ بھی شادی کرلیں گی اور سب کو بلائیں گی بھی لیکن فی الحال ابھی اس کا وقت نہیں آیا ہے۔جب میزبان نےعائشہ عمر سے کہا کہ اگر انہیں سیاستدان سے شادی کا موقع ملے اور ان کے پاس آپشن سید قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثنا اللہ اور شیخ رشید ہوں تو ان کا نظر انتخاب کون ہوگا؟اس پر عائشہ عمر نے فوری کہا کہ وہ شیخ رشید سے شادی کریں گی کیونکہ وہ ایک اچھی شخصیت کے حامل ہونے کے ساتھ بہت فنی اور انٹرٹیننگ ہیں۔
ابھی تو بچی ہوں،شادی کا ارادہ نہیں، عائشہ عمر۔۔
Facebook Comments