پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ابتک نیوز اینکرز کے لئے بیگار کیمپ بن گیا۔۔پپو کے مطابق ابتک نیوز میں اس وقت آٹھ اینکر ز ہیں جن میں پانچ خواتین اور تین مرد اینکرز شامل ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ایک مرد کو دن کی شفٹ میں بلالیا گیا جب کہ دو مرد اینکرز چھٹیوں پر ہیں۔۔جس کے بعد پورا چینل اب خواتین اینکرزکے کاندھوں پر رکھ کر چلایاجارہا ہے۔۔ بلیٹنز کی بہتات ہے، پروگرامنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ حیرت انگیز طور پر ایک خاتون اینکر کی شفٹ رات کی کردی گئی ہے۔۔ لگاتار ہرگھنٹے بلیٹن کے دوران خواتین اینکرز کا یہ حال ہوتا ہے کہ انہیں پانی پینے اور چائے پینے تک کی اجاز ت نہیں ہوتی۔۔ ابتک نیوز میں سرکاری چائے کا تو کوئی تصور ہی نہیں۔۔ کینٹین پر اشیا بازار سے مہنگے داموں ورکرز کو فروخت کی جاتی ہیں۔
Facebook Comments