abasar alam hamla case mulzimaan par fard jurm aaid na hosaki

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

پیمرا کے سابق چیئرمین ابصار عالم پر حملہ کرنے کے کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔کیس کی سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہوئی، سماعت کی دوران کیس میں شریک ملزم رضوان علی اور حماد سلیمان کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ سماعت سول جج رفعت محمود خان نے کی، شریک 6 ملزمان میں سے 4 عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں