tamaam blue tick khatam karne ka aelan

اب ٹوئیٹر سے بھی کمائی کی تیاریاں کرلیں۔۔

یوٹیوب اور فیس بک کے بعد اب ٹوئٹر نے بھی صارفین کو اپنی پوسٹس کے عوض آمدنی کمانے کا موقع فراہم کرنے کی تیاری کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر ’سپرفالو‘کے نام سے ایک فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔ اس فیچرکے تحت صارفین اپنی پوسٹس پر سبسکرپشن فیس وصول کر سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر کسی شخص کی پوسٹس دیکھنے کے لیے مبینہ طور پر ماہانہ 4.99ڈالر (تقریباً 800روپے)فیس رکھی جائے گی تاہم ٹوئٹر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ فیس پروائیڈرز کے لحاظ سے مختلف ہوگی۔ ٹوئٹر کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کس طرح کے صارفین ’سپر فالو‘ نامی اس فیچر سے استفادہ کرنے کے اہل ہوں گے۔ یہ فیچراس وقت ٹرائیلز میں ہے اور جلد متعارف کروا دیا جائے گا۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں