ab tak mein aik hi maah mein do tankhuahein

اب تک میں ایک ہی ماہ میں دو تنخواہیں۔۔.

اب تک نیوز نے کارکن دوست فیصلہ کرتے ہوئے اس ماہ اپنے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ ادا کردی. پپو کے مطابق ایک تنخواہ جولائی کی شروع کی تاریخوں میں ادا کی گئی جبکہ دوسری تنخواہ کو دس تاریخ کے بعد ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جن کی ادائیگی کارکنوں کو  شروع ہو گئی ہے. اب تک ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہیں لیٹ تھیں جو ایک عرصے سے چلی آرہی تھیں. جولائی میں ملنے والی ان تنخواہوں کے بعد اب تک نے اپنے ملازمین کے واجبات کلیئر کردیئے ہیں اور اگست سے تنخواہیں معمول پر آجائیں گی. پپو نے اطلاع دی ہے کہ کئی سال پہلے تنخواہوں میں جو کٹ لگایا گیا تھا اس کی واپسی پر بھی غور کیا جا رہا ہے اور شاید اگلے ماہ وہ بھی واپس ہوجائے گا. اگر ایسا ہوجاتا ہے تو یہ اب تک انتظامیہ ایک اور شاندار فیصلہ ہوگا جس سے نا صرف ملازمین کا حوصلہ بلند ہوگا بلکہ یہ دوسرے میڈیا ہاؤسز کے لئے بھی ایک مثال قائم کرے گا۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں