ابتک نیوز کی خاتون ایچ آر ہیڈ کو نکال دیاگیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی ، خاتون ایچ آر ہیڈ نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں کارکنوں کے ساتھ جو سلوک کیا اس کا شکار خود ہوگئیں، پپو کے مطابق خاتون ایچ آر ہیڈ لڑاؤ اور حکومت کی پالیسی پر گامزن تھیں جس کی آخرکار پکڑ ہوگئی، مالکان پر انکشاف ہوا کہ ان کے ساتھ بہت کچھ غلط ہورہا ہے۔۔ خاتون ایچ آر ہیڈ کو فوری طور پر نکال دیاگیا۔۔پپو نے یاد دلایا کہ یہ وہی خاتون ایچ آر ہیڈ تھیں جو خواتین اینکرز کو کم سے کم کپڑے پہننے کیلئے دباؤ ڈالتی تھیں۔۔ جس کو مرضی فائر کردیتی تھیں، جس کی مرضی سیلری روک دیتی تھیں یا اس میں کٹ لگادیتی تھیں اور یہ سب مالکان کا نام لے لے کر کیا جارہا تھا۔۔ایک سینئر اینکر کو گھر بیٹھے برطرفی کا پروانہ بھیج دیا گیا اور اسے کہاگیا کہ اس کی سیلری مالک نے رکوا دی ہے جب اس نے مالک سے براہ راست رابطہ کیا تو مالک نے اس بات سے لاعلمی ظاہر کی اور اینکر کو فوری سیلری دلوائی، پپو کے مطابق خاتون ایچ آر ہیڈ کی وجہ سے کئی اینکرز تنگ آکر ادارہ چھوڑ کر چلی گئیں ، جب کہ کئی کارکنان بھی جاب چھوڑ گئے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ خاتون ایچ آر کے فائر ہونے پر ادارے میں جشن کا سماں تھا اور ہر ورکر کا چہرہ خوشی سے تمتا رہا تھا۔۔
ابتک کی خاتون ایچ آر ہیڈ فائر۔۔
Facebook Comments