اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ رومانوی تعلقات کی حفاظت کرنی چاہیے کیونکہ یہ بہت نازک ہوتے ہیں۔معروف ادکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے عاصم سے بریک اپ کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔میزبان کی جانب سے عاصم اظہر سے دوستی اور تعلق ٹوٹنے سے متعلق سوال پر ہانیہ عامر نے کہا کہ میں نے ان دنوں میں بھی بھرپور لطف اٹھایا، مجھے تعلق ٹوٹنے پر بالکل بھی افسوس نہیں ہے۔اداکارہ نے اسی حوالے سے مزید کہا کہ جب کچھ برا ہونا ہوتا ہے تو اس وقت کوئی کچھ نہیں کرسکتا، مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ماضی کی غلطیوں سے متعلق ہانیہ عامر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب میں نے سیکھ لیا ہے کہ کیا دکھانا ہے اور کیا چھپانا ہے، اب میں وہی کرتی ہوں جو مجھے صحیح لگتا ہے۔سوشل میڈیا پوسٹنگ سے متعلق انہوں نے کہا کہ بہت سی چیزیں میرے لیے بالکل نارمل ہیں لہٰذا میں ان کے بارے میں پوسٹ کرتی ہوں۔۔