سدرہ نیازی اداکارہ بننے سے پہلے صحافی تھیں اور انہیں نامور کرائم رپورٹر بننے کا شو ق تھا ۔سدرہ نیازی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے صحافی بننے کیلئے پروفیشنل تعلیم حاصل کررکھی ہے اور کیریئر کا آغاز بھی صحافی کے طور پرکیاتھالیکن حادثاتی طور پر شوبز کی دنیا میں آگئی اور اداکاری کا شعبہ چن لیا۔ ان کاکہناتھاکہ اب ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے کے بعدمتعددآفرزمل رہی ہیں جس کی بنا پراب کرائم رپورٹنگ کی طر ف جانے کاکوئی ارادہ نہیں،اب میں ڈراموں میں عمدہ کردار نگاری کرکے شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں ۔
Facebook Comments