bushra bibi hamid mir or saleem saafi ke programs band karana chahti thin

اب میڈیا کے مسائل حل کرنے کا وقت ہے، فردوس عاشق

وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور پریس کلب کے پروگرام “میٹ دی پریس” میں خصوصی شرکت کی۔انھوں نے لاہور پریس کلب کا الیکشن جیتنے پر تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی نیک خواہشات پہنچائیں۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے انھیں کلب آمد پر خوش آمدیدکہاجب کہ اس موقع پر نائب صدر قذافی بٹ،سیکرٹری بابرڈوگر ، جائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی زاہد حسین شیروانی، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، حسنین چوہدری، محی الدین، امجد فاروق کلو سمیت ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلب آنے کا مقصد آپ کے ووٹ کو عزت دینا ہے،لاہور پریس کلب تمام ملک کے پریس کلبوں کے لئے ماں کا درجہ رکھتا ہے، یہیں سے ہر ٹرینڈ سیٹ ہوتا ہے اور صدر ارشد انصاری صحافیوں کے ماتھے کا جھومر ہیں، میں یقین دلاتی ہوں کہ صحافیوں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی زیادتی کا ازالہ کیا جائے گا،پی ٹی آئی اور عمران خان میڈیا کو اپنی طاقت سمجھتے ہیں ، اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہے کہ کسی کی بھی عزت پامال کرنے والے کی پارٹی اور حکومت میں زیرو ٹالرنس ہے، وفاقی وزرا کے حالیہ واقعات پر وزیر اعظم نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے،ہم میڈیا کو ساتھ بٹھا کر معاملات میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں،جس پولیس افسر نے پریس کلب کے صدر کے ساتھ غلط کیا ہے اس پر تحقیقات جاری ہیں اور جلداس کا تدارک کیاجائے گا۔ انھوںنے مزیدکہاکہ ملک میں جاری معاشی چیلنجز کے باعث صحافی بھی معاشی بحران کا شکار ہوئے،آج معیشت درست سمت میں گامزن ہے جس کے اثرات صحافتی اداروں میں بھی جلد نظر آئیں گے،اب صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کر صحافیوں اور میڈیا کے مسائل حل کرنے کا وقت آ گیا ہے،صحافیوں اور پریس کلبوں کی سرپرستی حکومت کرے گی اور ان کی گرانٹس شروع کی جا رہی ہیں۔ انھوںنے مزید بتایاکہ پریس کلب میں انفارمیشن سنٹر بنا کر عوام کو دی جانے والی سہولتیں اور حکومتی ایجنڈہ عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا،اگلے دورے میں لاہور پریس کلب میں انفارمیشن سنٹر کا افتتاح کروں گی۔ ان کاکہناتھاکہ لاہور پریس کلب نے شوکت خانم ہسپتال بنانے میں ہراول دستے کا کردار ادا کیااوروزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ آج ایک بار پھر ملک کو چیلنجز سے نکالنے کے لئے اورہماری خامیوں پر قابو پانے کے لئے پریس کلب ہماری رہنمائی کرے۔ انھوںنے مزید بتایاکہ وزیراعظم نے 2020 کو عام پاکستانی کا سال قرار دیتے ہوئے گڈ گورننس کا سال قرار دیا ہے،ہم نے میڈیا کو ساتھ لے کر چلنا ہے،ہم نے میڈیا کنسلٹیشن کمیشن بنایا ہے جن کو ہم ساتھ لے کر چلیں گے،ہم میڈیا ورکروں اور مالکان کو ایک ساتھ بٹھا کر ان کے جائز مطالبات حل کروائیں گے۔ان کا کہناتھاکہ،ہم صحا فی کالونی کے مسائل اورصحافیوں کی بے روزگاری، سوشل سکیورٹی، ہیلتھ کارڈ، گرانٹس سمیت تمام مسائل حل کرینگے۔ انھوںنے یقین دلایاکہ اظہارالحق کے معاملے پر بھی وزیراعظم سے بات کروں گی۔ انھوںنے بتایا کہ حکومت نے متفقہ ویج بورڈ کا اعلان کر دیا ہے جس سے صحافیوں کے خاصے مسائل حل ہوں گے جس کیخلاف مالکان سمیت کوئی عدالت میں نہیں گیا،خزانہ خالی ہو تو کوئی بھی پالیسی لاگو نہیں ہو سکتی، اب معیشت بہتر ہوئی ہے تو صحافیوں کے جائز مطالبات اب حکومت پوری کرنے جا رہی ہے۔انھوںنے کہاکہ اشتہارات کی پالیسی پر بھی عملدرآمد شروع کیا جا رہا ہے ،عوام کی نبض پر صحافی کا ہاتھ ہوتا ہے، حکومت صحافیوں کی تجاویز کو مثبت انداز میں لے کر عوامی مسائل کے حل کی کوشش کرے گی۔انھوںنے لاہور پریس کلب کو چھ سولرپینل اور چودہ ایئرکنڈیشن دینے کا بھی وعدہ کیا۔ لاہور پریس کلب کی جان بے معزز مہمان کو پھول پیش کئے

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں