ab koi film offer nai karta

اب کوئی فلم آفر نہیں کرتا، سعود۔

اداکار سعود کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بالی ووڈ سے اب بھی کام کی متعدد آفرز آتی رہتی ہیں۔ایکسپریس ٹی وی کے پروگرام ’ دی ٹاک ٹاک شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار سعود نے کہا کہ دیگر تمام اداکاروں کی طرح میرا بھی فلموں میں کام کرنے کا ارادہ ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہی ہوگا کہ فلم ہٹ نہیں sہوگی۔اداکار نے مزید کہا کہ بالی ووڈ  کی 2،3 فلموں میں کام کرنے کی آفرز آچکی ہیں۔ ایک فلم کے سیٹ پر اداکار علی خان کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا انہیں بھی اس فلم میں کام کی پیشکش ہوئی ہے جو مجھے بھی آفر کی گئی۔ یہ ایک بڑے بھارتی ڈائرکٹر کی فلم ہے۔سعود نے کہا کہ مجھے بھارت سے تو متعدد آفرز ملتی ہیں لیکن پاکستان میں فلم کرنے کی کوئی آفر نہیں کرتا۔ اداکار سعود نے حال ہی میں ہٹ ٹی وی ڈرامہ ’ بے بی باجی‘ میں اپنی اہلیہ اور اداکارہ جویریہ سعود کے ساتھ کام کیا تھا۔ ڈرامے میں سعود کے کردار کو لوگوں نے بہت پسند کیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں