معروف یوٹیوبر جنید اکرم اپنے کام سے تھک چکے ہیں، انہوں نے اپنے مداحوں کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے، جس سے سوشل میڈیا پر تشویش پھیل گئی ہے۔اپنے تکیہ کلام ”کھلی ولی“ سے مشہور جنید اکرم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کام سے متعلق مشقتوں کو ذکر کیا۔انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک ویڈیو کیلئے انہیں مختلف شہروں اور ممالک کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ویڈیو میں انہوں نے انگریزی میں کہا، ”I am completely burnt out“۔ یعنی میں مکمل تھک چکا ہوں۔ اور آخر میں کہا ، ”It’s time to switch off“، یعنی اب بند کرنے کا وقت آگیا ہے۔جنید اکرم کی ویڈیو سامنے آںے کے بعد ان کے فالوورز نے مایوسی کا اظہار کیا ہے، جبکہ کچھ نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا ہے۔تاہم، ذرائع نے آج ڈیجیٹل کو بتایا کہ جنید اکرم صرف کام سے بریک لے رہے ہیں، وہ تین سے چار ماہ بعد پھر سے کام شروع کریں گے اور ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے۔جنید اکرم یوٹیوب پر 1.17 ملین سبسکرائبرز اور فیس بک پر 1.8 ملین فالوورز کے ساتھ پاکستان کے انٹرنیٹ لینڈ سکیپ پر سب سے زیادہ پہچانے جانے والے چہروں میں سے ایک ہیں۔
اب بند کرنے کا وقت آگیا، جنید اکرم نے بریک لے لیا؟؟
Facebook Comments