وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آزادئ صحافت کا عالمی دن دراصل حق اور سچ لکھنے والے بہادر صحافیوں کو سلام پیش کرنے کادن ہے، آزادی صحافت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ آزاد صحافت جمہوری معاشروں کا اہم ستون ہے، جہاں سچ کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہ ہو وہاں ترقی نہیں ہوسکتی شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آزاد صحافت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتاپاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے ، جس نے آزادی صحافت کے لئے بھرپور جدو جہد کی ہے ۔
Facebook Comments