aazad media keliye sath hein asfand yar wali

آزاد میڈیا کیلئے ساتھ ہیں، اسفند یارولی۔۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ میڈیا کو آج عمران خان کو سپورٹ کرنے کا صلہ دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی اے کے ذریعے حکومت میڈیا کو زنجیروں سے باندھنا چاہتی ہے۔سربراہ اے این پی نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا پر جتنا دباؤ آج ہے آمرانہ دور میں بھی نہیں دیکھا گیا۔اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا کنٹرول کرنا جمہوریت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میڈیا نے جتنا عمران خان کو سپورٹ کیا شاید ہی کسی کو کیا ہو، آج اسی کا صلہ دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد میڈیا کی جدوجہد میں ہم صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں