صحافیوں اور اخباری کارکنوں کے لئے آٹھواں ویج بورڈکے نفاذکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ میڈیا کارکنوں کو سہولیات دینے اور ان کا حق انہیں پہنچانے کے اقدامات جاری رکھیں گے۔جمعہ کی شام وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا ہے کہ صحافیوں کے حق کی فراہمی کے نوٹیفکیشن کی منظوری دیتے ہوئے بے حد خوشی ہوئی۔19 سال کے طویل عرصہ کے بعد آنے والا آٹھواں ویج بورڈ ایوارڈ صحافیوں اور ان کے بچوں کا حق ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج نوٹیفکیشن کا اجراء میرے لئے اور وزارت اطلاعات کے لئے نہایت خوشی اور اطمینان کا باعث ہے۔ اخبارات سے وابستہ محنت کشوں کی اجرت کے تعین کا دیرینہ مطالبہ الحمداللہ پورا ہورہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ورکرز اور محنت کشوں کو اپنے دل کے بہت قریب رکھتے ہیں،انہیں سہولیات دینے اور ان کا حق انہیں پہنچانے کے اقدامات جاری رکھیں گے۔
آٹھویں ویج ایوارڈ کے نفاذ کا نوٹی فیکیشن جاری۔۔
Facebook Comments