Aasifa Bhutto ARY se naraz

آصفہ بھٹو اے آروائی سے ناراض۔۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹواے آر وائی نیوز پر برہم ہوگئیں۔ سندھ میں کتوں کو تلف کرنے کی مہم روکنے کی خبرچلنے پر اے آروائی نیوزاورمیڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ثبوت لائیں یا پھر معافی مانگیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہااے آروائی نیوز نے پنجاب اور کے پی کے میں پولیو، ایڈز ، ڈاکٹرز پر تشدد اورکے پی میں بچوں سے زیادتی کرنے والے کو سرکاری ملازمت دیئے جانے جیسے مسائل کو نظرانداز کیااور اندھا دھند دوسرے چینلز کی پیروی کرتے ہوئے مجھ پربہتان باندھنے میں لگا ہواہے۔انہوں نے کہاوہ یا تو الزامات ثابت کریں یا پھر معافی مانگیں۔آصفہ نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ خاص طور پر جھوٹی کہانیاں ان سے منسوب کی جا رہی ہیں۔اس کی بجائے وفاقی حکومت سے ویکسین بنانے کا کہا جائے۔دوسری جانب اے آروائی نیوز نے اپنے ردعمل میں درج ذیل ٹکرز چلائے ہیں۔ آئینہ ان کو دکھایا تو بر مان گئے۔کتے کی خبرچلانے پر آصفہ بھٹو کااے آروائی پر غصہ۔۔۔واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو میں کہاگیا تھا سندھ میں کتوں کو تلف کرنے کیلئے شروع کی گئی صوبائی حکومت کی مہم آصفہ اور بختاور بھٹو کے کہنے پر روکی گئی۔۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں