aasar chohaan self made sahafi the

اثرچوہان سیلف میڈصحافی تھے، چیئرمین پیمرا۔۔

چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے کہا ہے کہ اثر چوہان ایک خوددار اور سیلف میڈ صحافی تھے جو اپنی تحریروں میں زور زبر دستی قبول نہیں کرتے تھے ،50 سالہ تعلقات کے باوجود انہوں نے اپنے لئے کوئی کام نہیں کہا۔ پاکستان کلچرل فورم اور نیشنل پریس کلب کے اشتراک سے منعقدہ اثر چوہان تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پیمرا نے کہا کہ چار پانچ سال سےانہیں کہہ رہا تھا کہ اپنی سوانح حیات لکھیں ۔ تقریب میں مرحوم دانش وار کے بھائی لیاقت چوہان نے بھی شرکت کی ۔ سابق وفاقی سیکرٹری سید انور محمود نے کہا کہ مرحوم ایک مکمل انسان اور بہت سی خوبیوں کے مالک تھے اور پاکستانیت سے بھرے پڑے تھے ۔ سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق گوندل نے کہاکہ سرگودھا سے تعلق تھا اخباری نامہ نگار تھے ، لاہور منتقل ہوئے اور بڑے آدمیوں میں شامل ہو گئے ۔ پاکستان کلچر ل فورم کے صدر ظفر بختاوری نے مرحوم سے طویل رفاقت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت اچھے دوست تھے ،دوستوں کو ہمیشہ یاد رکھتے تھے۔ سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کہا کہ وہ میرے بھی وہ دوست تھے اپنے کالموں میں ہمیشہ یاد رکھتے تھے ۔ تقریب سے پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، عمران گل نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے اختتام پر علامہ سید قمر حیدر زیدی نے اجتماعی دعا کرائی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں