ایک ایسا چینل جس کی میڈیائی حلقوں میں کافی دھوم مچی ہوئی تھی، جو ابھی تک ٹھیک سے لانچ بھی نہ ہوسکا۔۔ وہاں انتظامیہ کا یہ حال ہے کہ کافی شور مچانے پر ورکرز کو چوتھی رمضان المبارک سے افطار و سحر کا سلسلہ شروع کیاگیا۔۔ ٹھنڈے چاول۔۔ٹھنڈا سالن اور روٹیاں، سخت پکوڑے وغیرہ کچھ روز تو دیئے گئے لیکن اب یہ سلسلہ اچانک سے بند کردیاگیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ورکرز افطار اور سحر اپنی جیب سے کررہے ہیں اور آپ نیوزانتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔۔ لگتا ہی نہیں کہ اسلامی ملک کے کسی چینل میں کام کیاجارہا ہے۔۔۔
Facebook Comments