Aap News Salary Issue 3rd Month Start

آپ نیوزمیں سیلری بحران، تیسرا مہینہ جاری

کیا آپ نیوز میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا یا معاملہ کچھ اور ہے کہ ورکرز کی تخواہیں روک کر انہیں اس حد تک بیزار کردیا جائے کہ وہ ادارہ چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں آپ نیوز کے ورکرز تنخواہوں کے منتظر ہیں پپو کا بتانا ہے کہ تیسرا ماہ شروع ہوگیا ہے ورکرز کو تنخواہ ادا نہیں کی جاسکی صرف تاریخ پر تاریخ دی جارہی ہے تنخواہ نہ ملنے پر ورکرز کے گھروں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ورکرز ادھار پکڑ پکڑ کر اب بیزار آچکے ہیں بچوں کی اسکول فیس یوٹیلٹی بلزکی ادائیگی بروقت نہیں ہوپارہی جس کے باعث ورکرز شدید ذہنی اذیت کے شکار ہیں آپ نیوز کے تین پروگرام بند کیے جاچکے ہیں جبکہ کچھ بیورو آفس بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آئندہ ماہ ورکرز کی چھانٹیاں بھی متوقع ہیں آپ نیوز کی آمد سے میڈیا ورکرز کو حوصلہ ملا تھا کہ اس ادارے کا روح رواں اور ٹیم ورکرز دوست افراد پر مشتمل ہے جو مشکلات کا سامناکرکے نچلی سطح سے اوپر پہنچے اور صحافیوں کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہیں لیکن یہ ادارہ بھی دیگر ادارے پر دیگر ورکرز دشمن اداروں کا سایہ پڑگیا جو اب یہاں ایک تو کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بند ہے تو دوسری جانب ورکرز کو بیروزگار کیا جارہا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں