آپ میڈیا نیٹورک میں تنخواہیں تاخیر کا شکار ہونا شروع پانچ تاریخ تک ادا کی جانے والی تنخواہ پندرہ تاریخ تک پہنچ گئیں جس کے باعث ملازمین کا بجٹ آئوٹ ہونا شروع ہوگیا کیونکہ پہلے تنخواہ جلد مل رہی تھی اور پانچ تاریخ تک گزارا ہوجاتا تھا تاہم اب پنتالیس دن بعد ملنے والی تنخواہ نے ملازمین کے بجٹ کو متاثر کردیا یے بجلی گیس کے بل ، ماہانہ کرایہ بچوں کے اسکول کی فیس بروقت ادا نا ہونے سے جرمانوں کا سامنے ہے جس سے اضافی اخراجات پیدا ہورہے ہیں آپ میڈیا نیٹورک کے تین چینل, آپ نیوز ارود، انڈس نیوز انگلش اور ڈیجیٹل چینل ڈگڈی کے ملازمین پریشانی سے دوچار ہیں آپ میڈیا نیٹورک میں ایکسپریس, دنیا نیوز, بول, نائٹی ٹو, جی این این, اور دیگر چینل سے ملازمین کو توڑا گیا تھا تاہم اب بروقت تنخواہیں نہ ملنے سے انہیں مسائل کا سامنا ہے۔ ایک جانب تنخواہیں تو دوسری جانب ملک بھر میں قائم بیورو آفس کا کام بھی مکمل نہیں ہوسکا آپریشن ڈپارٹمنٹ نے دسمبر تک تمام بیورو آفس تیار کرنے کا کہا تھا تاہم بیورو آفس جیسے تھے ویسے کے ویسے ماسوائے اسلام آباد, لاہور, گوجرانوالہ, فیصل آباد کے، ملک کے سے بڑے شہر کراچی کے بیورو آفس کا کام بھی مکمل نہ ہوسکا پشاور, ملتان, سکھر, حیدرآباد, گلت, مظفرآباد بیورو آفس میں کوئی کام نہ ہوسکا پانچ ماہ گزر جانے کے باوجود فرنیچر بھی مہیا نہیں کیا جاسکا پپو نے دعوی کیا ہے آپ نیوز اگلے ماہ یعنی فیبروری میں باضابط اپنی مستقل اور لائیو نشریات کا آغاز کرنے جارہا ہے جس کی ہدایات بذریعہ ای میل کردی گئی ہیں لیکن بیورو دفاترمیں سہولیات نہ ہونے کے باعث اسٹاف کے لئے کام کرنا آسان دکھائی نہیں دے رہا۔
آپ نیوز میں بھی تنخواہ بحران۔۔
Facebook Comments