aap news mulazimeen baqayajaat keliye darbadar

آپ نیوز نے پپو کے مشورے کا نوٹس لےلیا۔۔

آپ میڈیا نیٹ ورک بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے ہاتھ میں آتے ہی مالی بحران سے نکلنے لگا، پپو کا کہنا ہے کہ  آپ نیوز میں پچاس ہزار سے کم تنخواہ والے تمام ملازمین کے واجبات اور تنخواہیں ادا کردی گئیں آئندہ تنخواہیں ہرماہ کی پانچ تاریخ کو ادا کرنے کی یقینی دہانی کروائی گئی ہے کیونکہ نئی انتظامیہ چاہتی ہے کہ ملازمین بغیرکسی ذہنی دبائو کے دلچسپی کے ساتھ کام کرسکیں جبکہ انتظامیہ نے آپ نیوز کے وسائل بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ضروری چیزیں فوری خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی بھرتیوں کا بھی کہاگیا ہے، جو دسمبر میں شروع کی جائیں گی۔۔ دوسری جانب ۔۔آپ میڈیا نیٹ ورک کی نئی انتظامیہ نے پپو کے مشورےکا نوٹس لیتے ہوئے ماتحت عملے سےنازیبا اور نان پروفیشنل رویہ رکھنے والوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔۔پپو نے کچھ عرصہ پہلے نئی انتظامیہ کو نشاندہی کی تھی کہ  آپ نیوز ہیڈ آفس میں انتظامی عہدوں اور شعبہ نیوز میں موجود کچھ افراد کا ماتحت عملے کے ساتھ رویہ درست نہیں ہے اور وہ لوگ بدتمیزی پر اترآتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اکثر اوقات تلخ کلامی بھی سامنے آتی ہے آپ نیوز کی انتظامیہ نے ملازمین سے نان پروفیشنل رویہ رکھنے والوں کو ایچ آر کے ذریعے وارننگ دی گئی ہے کہ اپنا رویہ درست کریں ودیگر کوڈ آف کنڈٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں