آپ نیوز کی اچانک بندش کے بعد فارغ کئے جانے والے سینکڑوں ورکرز اب تک اپنے بقایاجات کے لئے دربدر ہیں۔۔ اطلاعات کے مطابق آفتاب اقبال نے یکم جنوری کو بقایاجات اداکرنے کا وعدہ کیا تھا، اس وعدے کو بھی گزرے چھٹا مہینہ چل رہا ہے۔ آپ نیوز کے ورکرز ادارہ بند ہونے کے بعد آج تک اپنے بقایا جات کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں اور بہت سے لوگوں نے بقایا جات واپس دلوانے کے بلند بانگ دعوے بھی کیے مگر پھر وہی ہوا جو ورکرز کے ساتھ ہوتا ہے ۔ ورکرز کے مطابق انھیں صاف کہا گیا کہ کوئی پیسہ نہیں ملے گا چاہے وہ کچھ بھی کرلیں ۔ آفتاب اقبال اور اس کے حواریوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ یہ خیرات نہیں بلکہ ورکرز کا حق ہے جو غصب کیا گیا ہے ، ورکرز کے مطابق بقایاجات ہر حال میں لیں گے، اگر بقایاجات فوری ادا نہ کئے گئے تو پھر پریس کلب ، پریس گیلری، پی یو جے ، فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سمیت تمام صحافی تنظیموں کے ساتھ مل کر متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔
