aap news mulazimeen baqayajaat keliye darbadar

آپ نیوز میں میڈیکل کی سہولت ملنے لگی۔۔

آپ میڈیا نیٹ ورک سے وابستہ ورکرز کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ آپ میڈیا گروپ کے ملازمین اب بحریہ اسپتالوںمیں علاج معالجہ کراسکیں گے کیوں کہ ادارے نے انہیں یہ سہولت فراہم کردی ہے۔۔ لیکن فی الحال یہ سہولت لاہور اور اسلام آباد کے بحریہ اسپتالوں تک محدود ہے۔۔جہاں چوبیس گھنٹے کی ا و پی ڈی اور اسپتال میں ایڈمٹ ہونے کی سہولت بھی شامل ہے۔۔اسپتال میں علاج کے لئے علاج لئے صرف اپنی اور والدین, بیوی بچوں کا شناختی کارڈ ہمراہ لانا ہوگا تاہم ملازمین پر یہ واضع نہیں کیا گیا خیبرپختونخواہ بلوچستان سندھ میں کام کرنے آپ نیوز کے ملازمین اپنا علاج کہاں کروائیں کیا وہ علاج کے لئے لاہور یا اسلام آباد آئیں اگر وہاں آنا ہوگا تو کرایا کی رقم کون ادا کریگا.؟؟ پپو کا کہنا ہے کہ  آپ نیوز کے ملازمین کو ملک کے جدید ہسپتالوں میں معیاری علاج ومعالجے کی سہولت ملنا موجودہ میڈیا بحران میں  مثبت اقدام ہے جس کا سہرا ملک ریاض اور ثانیہ ملک کیساتھ ڈائریکٹر نیوز عمران میر اور سرمد سالک کو بھی جاتا جو کہ آپ میڈیا نیٹورک کے تگڑے کھلاڑی ہیں۔۔پپو نے یہ بھی مخبری دی ہے کہ آپ میڈیا نیٹ ورک کے اعلیٰ انتظامی ذرائع کے مطابق فروری سےمعاملات بہتر ہوجائیں گے۔۔ جنوری کی تنخواہ انتظامیہ نے اپنے وعدے کے مطابق پانچ تاریخ کو دیدی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلری اب ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک ادا کردی جائے گی۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں