آپ نیوز جب سے نئی انتظامیہ نے لیا ہے اور آفتاب اقبال اینڈ کمپنی نے اسے چھوڑا تو کارکنان کو امید ہوچلی تھی کہ شاید اب حالات بہتر ہوجائیں لیکن فی الحال ایسا نظر نہیں آرہا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ آپ نیوزکے حالات بہتر ہونے کے قطعی امکانات نہیں کیوں کہ یہاں واضح طور پر انتظامیہ دو حصوں میں تقسیم نظر آتی ہے۔۔پپو کے مطابق آپ نیوز پر دو گروپ قابض ہیں، ایک گروپ علی ریاض کا ہے جس کے ہاتھ میں گروپ کا فنانس ہے، دوسرا گروپ ملک ریاض کا ہے، اس گروپ سے خاتون سی ای او ثانیہ ملک ہیں اور ایک اور بااثر مدثر نامی شخص کا تعلق ہے۔۔ پپو کے مطابق سیلریز اور واجبات کے معاملے میں کارکنان شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں، دوماہ سے سیلری نہیں ملی جب کہ فروری بھی ختم ہونے والا ہے جس کی وجہ سے کارکنان شدید ذہنی کرب کا شکار ہیں۔۔پپوکے مطابق اگلا ماہ مارچ کا ہے جس میں بچوں کا نیا سیلبیس وغیرہ آتا ہے اور اخراجات بڑھ جاتے ہیں۔۔پپو نے آپ نیوز کے انتظامی امور سے متعلق بتایا کہ نئی انتظامیہ میں گروپنگ سے متعلق ملک ریاض کو علم نہیں۔۔ ملک ریاض ذاتی طور پر ورکردوست انسان ہیں لیکن انہوں نے جو لوگ یہاں لگائے ہیں انہیں آپ نیوز یا ورکرز سے کوئی دلچسپی نظر نہیں آتی۔۔ خاتون سی ای او سے متعلق پپو نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے متعلق یہ بات پھیلائی گئی ہے کہ وہ ملک ریاض کی بیٹی یا بہو ہیں، حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے، پپو کے مطابق یہ محترمہ بحریہ گروپ میں کیمرہ سیکشن کے سرویلنس شعبے میں کام کرتی تھیں، شاید کیمرہ کی وجہ سے ملک ریاض سمجھے کہ محترمہ کو چینلز کا بھی تجربہ ہوگا لیکن اب تک کی جو کارکردگی سامنے آئی ہے وہ ککھ بھی نہیں ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ محترمہ کی دلچسپیاں کچھ اور ہی ہیں، بحریہ گروپ کا نام استعمال کرتے ہوئے دن بھر مختلف سوشل تقریبات میں بزی رہتی ہیں اور فیتے کاٹتی رہتی ہیں جب کہ سی ای او ہوتے ہوئے پی ایس ایل کے ایک گانے میں( یہ گانا آپ نیوز گروپ نے تیار کیا ہے) بال جھٹک کر ماڈلنگ کرتی نظر آتی ہیں۔۔ کسی ادارے میں خاتون سربراہ کا ماڈلنگ کا یہ منفرد انداز سامنے آیا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے لئے ایک کروڑ کا بجٹ رکھا گیا لیکن ورکرز سیلریز سے محروم ہیں۔۔ مہنگے ترین اینکرز ہائر کئے جارہے ہیں۔۔ جن کی تنخواہیں لاکھوں میں ہیں لیکن جن کی ہزاروںمیں سیلری ہے وہ بیچارے دال روٹی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔۔ پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ آپ اور انڈس نیوز کے ورکرز میں لاوا اندر ہی اندر اس حد تک پک گیا ہے کہ کسی بھی وقت ادارے میں ہڑتال ہوسکتی ہے۔۔ اگر ایسا ہوا تو بحریہ گروپ کے ماتھے پر یہ کلنک کا ٹیکا ہوگا کیونکہ جہاں بحریہ کے دسترخوان سے لاکھوں لوگ روزانہ تین ٹائم پیٹ بھر کر کھانا کھاتے ہیں اسی کے ورکرز اور ان کے اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار ہیں۔۔آپ نیوز کی نئی انتظامیہ کو فوری نوٹس لے کر ورکرز کی شکایات کا ازالہ کرنا چاہیئے۔۔پھر نہ کہنا کہ پپو نے بتایا نہیں تھا۔۔
(نوٹ : اس حوالے سے آپ نیوز نیٹ ورک کی انتظامیہ ، سی ای او یا ان کا کوئی ترجمان اپنا موقف دینا چاہے تو ضرور ہمیں اپنا موقف دیجئے ہم اسے بھی لازمی شیئر کریں گے۔۔علی عمران جونیئر)۔۔