چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض نے آپ میڈیا نیٹورک کی انتظامیہ کو ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی سے روک دیا ساتھ ہی گروپ کے دونوں چینلز کو بہتر پوزیشن پر لانے لئے تمام وسائل بروکار لانے کی ہدایت کردی۔۔ پپو کے مطابق تمام فیصلے اعلی سطحی اجلاس میں کیے گئے ۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ آپ نیوز انتظامیہ کو ملک ریاض نےہدایت کی ہے کہ اگلےایک ہفتے کے دوران تمام ورکرز کے جو بھی واجبات (تنخواہوں کی مدمیں) ہیں انہیں فوری ادا کردیئے جائیں۔۔ملک ریاض کا آپ اور انڈس نیوز کے ملازمین کو بحریہ ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات کی فراہمی لئے تمام تر عمل جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دیا ساتھ ہی تنخواہوں کا مسئلہ حل کرنے لئے مالی امور کے ماہرین لینے کا کہا تاکہ اضافی اخراجات کو ختم کرکے پیسوں کا ترتیب سے استعمال کیا جائے پپو کا کہنا ہے کہ ۔۔ ملک ریاض نے اجلاس کے دوران تین سے چار مرتبہ اعلی انتظامیہ کے بجائے نچلی سطح کے ملازمین کو ملنے والی سہولیات کے متعلق پوچھا اور وہ ملازمین کے متعلق فکر مند بھی دکھائی دیے انہوں نے ہیڈ آفس میں ملازمین کو کھانے پینے کی سہولیات سے متعلق بھی آگاہی لی.ملک ریاض کو آفتاب اقبال کے چینل چھوڑنے اور پروگرام خبرزار بند ہونے سے متعلق بھی بتایا گیا اور اسکی جگہ معیاری پروگرام شروع کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔۔پپو کے مطابق تین لاکھ سے اوپر کی سیلری والوں کی جو پچیس فیصد کٹوتیاں کی جارہی تھیں وہ بھی واپس کرنے کا کہاگیا ہے۔۔.
آپ نیوزمیں ایک ہفتے میں واجبات کی ادائیگی کا حکم۔۔
Facebook Comments