آپ نیوز میں بڑے انتظامیہ عہدوں پر بڑی تبدیلیاں بحریہ ٹائون کی انتظامیہ نے باضابطہ آپ نیوز کے انتظامات سنبھال لئے سربراہ بحریہ ٹائون ملک ریاض کی مشیر اور بحریہ ٹائون کے شعبہ ریلیف وریسکیو کی سربراہ ثانیہ ملک آپ نیوز کی ایگزیکیٹو مقرر کردی گئیں پپو نے بتایا ہے کہ ثانیہ مالک نے آپ نیوز کے انتظامات سنبھالتے ہی ایک اعلی سطحی اجلاس طلب کیا جس میں مختلف شعبہ جات کے افسران شریک ہوئے اور ادارے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ لی اور تحفظات بھی سنے بحریہ ٹائون کی انتظامیہ نے آپ نیوز کی موجودہ نیوز ٹیم پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کو فوری طور مالی بحران سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور تنخواہوں سے محروم ملازمین کو یقین دہانی کروائی گئی یے اب کسی بھی ورکر کو بے روزگارنہیں کیا جائیگا بلکہ انکے مسائل حل کیے جائیں گے،تنخواہوں مسئلہ حل کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ ملازمین بغیرکسی ذہنی پریشانی کے دل سے کام کرسکیں بحریہ ٹائون انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آڈٹ ختم ہوتے ہی تمام تنخواہیں ادا کردی جائیں گی اور آئندہ سے تنخواہیں ہرماہ کی پانچ تاریخ تک ادا کردی جائیں گی۔۔جبکہ یہ بھی خوشخبری سنائی گئی ہے کہ آپ نیوز کے ملازمین کو بحریہ ہسپتالوں میں مفت علاج ومعالجے کی سہولیات دی جائیں گی جن میں ملازمین کے والدین کا میڈیکل بھی شامل ہوگا اور ساتھ ہی ملازمین کو انکے عہدے کے مطابق آسان شرائط اور اقساط پر بحریہ ٹائون میں گھر دئے جائیں گے تاکہ ملازمین کو اپنی چھت مل سکے آپ نیوز کے ملازمین نے بحریہ ٹائون کی انتظامیہ کے ان فیصلوں پر شدید خوشی کا اظہار کیا ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ آپ نیوز میں شعبہ ٹیکنیکل کا نیا ہیڈ غلام عباس بلوچ مقرر کیا گیا جبکہ دیگر اہم عہدوں پر بھی نئے سربراہ لائے جائیں گے پپو کا یہ بھی دعوی ہے کہ کچھ انتظامی سربراہان نے چھانٹیوں ورکرز کو بے روزگار کیے جانے پر احتجاجا استعفی دیے تھے جنہیں انتظآمیہ نے مسترد کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔۔ پپو نے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ تاحال ادارے میں کچھ کالی بھیڑیں موجود ہیں جو لوگ ادارے اور ورکرز کے لئے فائدہ مند نہیں صرف مال بٹورنے آئے ان کا قبلہ بھی درست کیا جائے اور ورکرز کے ساتھ نازیبااور غلط رویہ رکھنے والے انتظامی سربراہان کو بھی ورکر دوست افسر ہونے کاحکم جاری کیا جائے اور بحریہ ٹائون انتظامیہ خود ورکرز کے ساتھ رابطے میں آئے تاکہ یہ ایک مضبوط ادارے میں تبدیل ہوسکے۔۔
آپ نیوز میں انتظامی تبدیلیاں، ثانیہ ملک ایگزیکٹیو مقرر۔۔
Facebook Comments