پپو نے انکشاف کیاہے کہ آپ نیوز نیٹ ورک مالی بحران کی جانب گامزن ہے۔۔ یہ میڈیا گروپ پچھلے ایک سال سے کام کررہا ہے اور اس کے تحت چار چینل آپ نیوز، انڈس نیوز، آپ بیتی انٹرٹینمنٹ اور ڈگڈگی ڈیجیٹل چینل چل رہے ہیں۔۔ کچھ عرصہ پہلے ہی سی ای او اور چیف کری ایٹو افسر کو فارغ کردیاگیا،ڈائریکٹر کانٹینٹ کا بھی چل چلاؤ ہے،آپ نیوز سے متعلق واقفان حال کا کہنا ہے کہ اس گروپ کے انویسٹرز کرپشن سے بھی پریشان ہیں، چینل کا سامان کی خریدری کے دوران کرپشن کی شکایات پر آڈٹ شروع کردیاگیا ہے۔۔تنخواہیں بھی تاخیر کا شکار ہونا شروع ہوگئی ہیں۔۔جب کہ جلد ہی یہاں بھی چھانٹیوں کا عمل متوقع ہے۔۔
Facebook Comments