بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے آپ نیوز نیٹ ورک کی ری اسٹریکچرنگ کا حکم دے دیا جس کے لئے سات رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ دو،تین روز پہلے آپ نیوز میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ ہوئی جس میں بحریہ ٹاؤن اور آپ نیوز کے بڑے سرجوڑ کر بیٹھے۔۔جس کے بعد طے پایا کہ آپ نیوز میں اخراجات کم سے کم کئے جائیں گے اور بڑے پیمانے پر برطرفیاں کی جائیں گی، جس کے لئے خصوصی کمیٹی بنادی گئی۔۔یہ کمیٹی آپ نیوز اور انڈس نیوز کی ری اسٹریکچرنگ پر کام کرے گی اور کسی بھی قسم کی برطرفی اور نئی بھرتی کےلئے کمیٹی سے منظوری لی جائے گی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ آپ نیوز کے بیورو آفسز اور ہیڈ آفس سے شعبہ نیوز ٹینیکل اور نان ٹیکنیکل اسٹاف کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ خرچہ کم سے کم ہوسکے کمیٹی کی جانب سے تمام بیورو آفسز کو کم سے کم کرایے والا دفتر لینے کی ہدایات کردی گئی ہیں کمیٹی کی جانب سے اسٹاف کی فہرستوں کا جائزہ لیا جارہاہے اور جو اسٹاف برقرار رہیگا انکے ساتھ نئے معائدے کیے جائیں گے جنہیں نکالنا ہےانہیں برطرفی کے پروانے تھمائے جائیں گے جس کا فیصلہ آئندہ چند روز میں ہوجائیگا۔۔
آپ نیوز کی ری اسٹرکچرنگ کا حکم۔۔
Facebook Comments