aap news mulazimeen baqayajaat keliye darbadar

آپ نیوزکی بندش، صحافتی تنظیموں کی مذمت۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر قمرالزمان بھٹی نے “آپ نیوز ” چینل کی بندش کوافسوس ناک اور قابل تشویش قرار دیا ہے اور پیمرا سمیت متعقلہ حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آپ نیوز کی ملکیت کے قانونی معاملات پر آپ نیوز کی انتظامیہ سے مثبت تعائون کریں تاکہ ایک بند ادارے کو بحال کیا جا سکے۔پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی نے آپ نیوز کے ڈائریکٹر نیوز عمران میر۔ ڈائریکٹر پروگرامننگ روف احمد  اور سرمد سالک سے ان کے دفتر میں پی یو جے کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور ادارے کی بندش پر یونین کی طرف سے ورکرز سے اظہار یکجہتی کیا۔ پی یو جے کے  وفد میں ممبر ایگزیکٹو کونسل جمال احمد اور خاور بیگ شامل تھے ۔پی یو جے  کےصدر قمرالزمان بھٹی کا کہنا تھا کہ ادارے کی بندش افسوناک اور باعث تشویش ہے ۔اس صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔اس بحران میں پی یو جے اپنے کارکن ساتھیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔آپ نیوز کے تمام ساتھیوں سے مشاورت کر کے اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا دریں اثنا پی یو جے کے جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن نے جاری ایک بیان میں اس امید کا اظہار کیا ہے چیئرمین ملک ریاض آپ نیوز کے کارکنوں سے اپنا وعدہ نبھائیں گے۔ نہ صرف تمام ادائیگیاں کریں گے بلکہ جلد ایک نیا ادارہ کھڑا کریں گے۔ جس میں تمام کارکنوں کو بحال کیا جائے گا دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلٹس  نے آپ نیوز کی بندش سینکڑوں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو بیروزگار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کے یو جے کے وفد نے صدر حسن عباس کی قیادت میں گذشتہ روز آپ نیوز کے دفتر کا دورہ کیا۔ بیورو چیف اور دیگر ورکرز سے ملاقات کی۔ کے یو جے کے صدر حسن عباس۔ نائب صدر رفیق بلوچ۔ اعجاز احمد۔ جنرل سیکرٹری عاجز جمالی۔ جوائنٹ سیکرٹری ناصر شریف۔ لبنی جرار۔ خازن سیما شفیع۔ اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اچانک چینل کو بند کرنے کا حکم ملک ریاض کی جانب سے جاری ہوا اور ورکرز کو اچانک برطرف کیا گیا۔ ان حالات میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو بیروزگار کرنا انتہائی دکھدائک ہے پہلے ہی ملک میں ہزاروں میڈیا ورکرز بیروزگاری کا عذاب جھیل رہے ہیں حکومت نے میڈیا ورکرز کی بیروزگاری کا کوئی حل نہیں نکالا بلکہ بیروزگاریوں کا طوفان جاری ہے جس کی حالیہ مثال آپ نیوز کی بندش ہے۔ کے یو جے نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ورکرز کو تنخواہیں۔ بقایاجات۔ اور دیگر ادائیگیاں فوری طور پر کی جائیں۔ اور کے یو جے ورکرز کے ہر احتجاج میں ان کے ساتھ ہے۔۔

mir shakeel ka haar kar jeetnay wala bhai
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں