aap news mulazimeen baqayajaat keliye darbadar

آپ نیوزکے ورکرز تنخواہوں کے منتظر۔۔

آپ نیوز نیٹ ورک میں نئی انتظامیہ آنےکے باوجود مالی بحران ٹل نہ سکا۔۔ نومبر ،دسمبر کی تنخواہیں اب تک ادا نہیں ہوسکیں جب کہ جنوری بھی ایک دو دن بعد ختم ہونے والا، تین ماہ سے تنخواہوں کے منتظر ورکرز کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔۔پپو کے مطابق آپ نیوز نیٹ ورک میں نئی انتظامیہ آنے کے بعد ورکرز خوشی سے نہال تھے کہ اب بحریہ ٹاؤن جیسا مالی طور پر مستحکم ادارے نے چارج سنبھال لیا ہے جس کے پاس مالی وسائل کی کمی نہیں،کارکنان پرامید تھے کہ اب بروقت سیلریز ملا کریں گی  کیونکہ ملک ریاض کے متعلق یہ بات کافی مشہور ہے کہ ورکرز دوست شخصیت کے مالک ہیں اور اللہ کی عطاکردہ عزت اور دولت کے پیچھے ورکرز کی دن رات محنت اور پسینہ شامل ہے اور وہ ایشیاء کے سب سے بڑے ریئل اسٹیٹ کے مالک بنے مگر آپ نیوز کے حالات بدل نہیں سکے اور ورکرز تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں ورکرز کے گھروں فاقہ کشی کی نوبت ہے بجلی گئس پانی راشن بچوں کی اسکول فیس گھر کا کرایہ کسی کے ہاں بیٹی تو کسی کے ہاں بیٹے کی شادی مگر خالی جیب نے انہیں ذہنی اذیت کا شکار بناڈالا ہے۔۔پپوسے کئی ورکرز نے شکوہ کیا ہے کہ اب تو دوست احباب نے ادھار دینا بھی بند کردیا ہے۔۔پپو نے یاد دلایا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے آپ نیوز کے اعلی سطحی اجلاس میں مالی امور بھتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور چیئرمین ملک ریاض نے تنخواہیں بغیر کسی تاخیر کے تسلسل کیساتھ ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ورکرز تنخواہ کی آمد کے منتظر ہیں آپ نیوز کے ورکرز نے چینل کے چیئرمین اور روح رواں ثانیہ ملک سے اپیل کی ہے کہ انہیں تنخواہیں جاری کرکے ذہنی کرب سے نجات دلائی جائے۔۔دوسری طرف پپو نے آپ نیوز انتظامیہ کو یادددہانی بھی کرائی ہے کہ پرانی انتظامیہ کے دور میں اگست دوہزار انیس کی ڈاؤن سائزنگ کے دوران نکالے گئے ورکرز کی تنخواہیں اور واجبات کون ادا کرے گا؟؟ فیصل آباد سمیت ملک بھر سے ڈیڑھ سو کے قریب لوگوں کو نکالاگیا تھا اور اب پانچ ماہ گزرنے کے باوجود ان لوگوں کو واجبات کی ادائیگیاں نہیں ہوسکی ہیں۔۔ورکرز جو نکال دئیے گئے ہیں وہ بقایا جات کی آس لئے بیٹھے ہیں نئی انتظامیہ ان  کی طرف بھی نظر کرم کرے۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں