ملک ریاض صاحب آپ تو بھوکوں کو نوالہ کھلانے والوں میں سے ہیں،پھر آپ کے اپنے چینل آپ نیوزکے ورکرز کے گھروںمیں فاقہ کشی کیسے ہوگئی؟ کہیں اس کے ذمہ دار آپ کے اپنے تو نہیں؟؟ ملک صاحب آپ تو ایشین ٹائیکون ہیں،اللہ نے آپ جتنی عزت،مقام اور دولت عطا کی آپ پورے ملک کے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرسکتے ہیں،پھر آپ کے اپنے ورکرز کیسے دووقت کی روٹی سے محروم ہیں؟؟ کیا کوئی آپ نیوز کی بہتری اور اسے مین اسٹریم کا حصہ بنانےکے مشن میں روڑے اٹکارہا ہے؟؟ یا کوئی سازش کی جارہی ہے۔۔اس مصنوعی میڈیا بحران میں آپ نیوز کو نمبر ون بننے سے روکنے کے لئے اگر ایسا ہے تو آپ ان ورکر دشمن عناصر کو اپنی ٹیم سے باہر کریں جو آپ کی، بحریہ ٹاؤن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں۔۔آپ نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں جس طرح ورکرز کے لئے اپنی فکر کا اظہار کیا تھا اور تنخواہیں بروقت ادا کرنے اور معاملات بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی ،آپ کے اپنے ہی اس پر عمل نہیں کررہے۔۔ جی ہاں، آپ کے اپنے ،جنہیں آپ نے انتظامیہ بناکر کلیدی عہدوں پر بٹھایا ہے۔۔
ملک صاحب آپ نیوزکے ورکرز شدید مایوسی کا شکار ہیں، آپکی تعینات کردہ انتظامی ٹیم آپ نیوز کے معاملات مکمل طور سنبھالنے میں ناکام ہے ۔۔ معاملات بہتر ہونے کے بجائے بگڑتے جارہے ہیں ۔۔ورکرز کی دلی گزارش ہے کہ آپ نیوز کے انتظامی امور سنبھالنے لئے آپ خود دلچسپی لیں اور ایک بہترین ٹیم کا انتخاب کریں اور جواس وقت لابنگ ہے اسے اپنی ٹیم سے باہر کریں۔۔ آپ نیوز میں ایسے چند چہرے موجود ہیں جوآپ نیوز کی ڈگمگاتی کشتی کو پار لگانے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں، بس ضرورت ہے تو انہیں ذمہ واریاں سونپنے کی جو ورکرز دوست بھی ہیں اور آپکے ساتھ سچے بھی ، جن کی خداد اد صلاحیتوں کی آپ گزشتہ اجلاس میں تعریف بھی کرچکے ہیں انہیں ذمہ داری سونپیں خواہ وہ عارضی طور ہی کیوں ناسہی اگر نتائج ملیں تو انہیں مستقل کردیجئے گا۔۔ روح رواں آپ نیوز ملک ریاض صاحب آپ بخوبی جانتے ہیں کہ جب ماہانہ پچیس تیس ہزار سے ستر اسی ہزار تک کمانے والے کی ایک ماہ تنخواہ نا آئے تو کیا قیامت گزرتی ہے بچوں کی اسکول فیس, گھر کا راشن, بجلی گئس پانی کےبل سمیت دیگر اخراجات کیسے پورے ہوتےہونگے؟؟ بچوں کی فرمائشیں کیسے پوری ہوتی ہوں گی ملک ریاض صاحب آپ نے جہاں اتنے سارے اچھے فیصلے کیے ہیں آپ نیوز کے ورکرز کی بہتری کے لئے تو وہیں ایک کڑوی گولی اور نگل لیں ، آپ نیوز کی باگ ڈرو جن لوگوں کے ہاتھوں میں دی ہے انہیں تبدیل کریں، ویسے بھی آفتاب اقبال اینڈ کمپنی کم تجربے نہیں کرکے گئی اس چینل پر۔۔ اب یہ ادارہ دوبارہ تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا آپ کی نیت پر شک نہیں ہے مگر اپنی ٹیم پر نظرثانی کرکے چینل اور ورکرز کی مفاد میں ایک اچھا فیصلہ کریں پھر نتائج آپکے سامنے ہوں گے کہ جن ورکرز نےمشکل وقت میں آپ نیوز کو سہارا دیے رکھا وہ کس طرح اچھے وقت میں آپکے اس چینل کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچاتے ہ۔۔یں زندگی کاکوئی پتہ نہیں کب بلاوہ آجائے سب یہیں رہ جانا ہے،قبر میں خالی ہاتھ جانا ہے تو آپ مایوس چہروں پر امید لوٹادیں آپ نیوز کے ورکرز کی بہتری لئے ھنگامی اقدامات اٹھاکر ڈھیروں دعائیں سمیٹیں شاید کسی کی دعا آپکے وارے نیارے کردے۔۔منجانب، ورکرز آپ نیوز۔۔