Aap News have no Investment

آپ نیوز کی انویسٹمنٹ ختم ہوگئی؟؟

آپ نیوز بھی کیا بحران کی زد میں آگیا۔۔ سوالات اٹھنے لگے آپ نیوز جسے لائونچ ہوئے ابھی بمشکل چھ ماہ ہوئے ہیں، ملازمین ذہنی تناؤ کا شکار ہونے لگے ہیں کیونکہ آپ نیوز میں تنخواہیں تاخیر کا شکار ہونا شروع ہوگئیں۔۔ پانچ تاریخ تک ملنے والی تنخواہیں اب پندرہ تاریخ کوپہنچ چکی۔۔پپو کے مطابق   رواں ماہ  اپریل کی تنخواہ جو پانچ مئی تک ملنی تھی، اب تک نہیں ملی،کہاجارہا ہے کہ جمعرات تک سیلری ملے گی۔۔تنخواہ نہ ملنے کے باعث ورکرز کا بجٹ آئوٹ ہونا شروع ہوگیا کیونکہ ورکرز کو یوٹیلٹی بلز  راشن گھر کا کرایہ اور دیگر اخراجات کا انحصار تنخواہ پر ہوتا ہے۔۔ پپو کا بتانا ہے آپ نیوز میں رمضان بجٹ بھی مختص نہیں کیا گیا اور نہ ہی بیوروز کو بجٹ جاری ہوا آپ نیوز نے چھ ماہ میں اچانک ٹاپ ٹین کی ریٹنگ حاصل کرکے میڈیا کے سیٹھوں  کو حیران وپریشان کردیا تھا لیکن اب اس کے ورکرز منتظر ہیں کہ اگر انہیں رمضان کے پہلے عشرے سے قبل تنخواہ مل جائے تو وہ عید کی خریداری کرسکیں گے آپ میڈیا نیٹورک موجودہ خودساختہ میڈیا بحران میں میڈیا ورکرز کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث بنا لیکن تنخواہیں تاخیر کا شکار ہونے سے ملازمین میں مایوسی دوڑ رہی ہے پپو کا بتانا کہ آپ میڈیا نیٹورک انویسٹمنٹ کی رقم خرچ کرچکا  اور اب اسکا انحصار مارکیٹ پر ہے جو ضروری بھی  ہے کیونکہ آپ میڈیا نیٹ ورک نے ہی یہ روایت ڈالی ہے کہ سرکاری اشتہارات کے بجائے  مارکیٹ پر انحصار کرنا چاہیے اور آپ نیوز کو کم وقت میں مارکیٹ تک اچھی رسائی ملی ہے اور اشتہارات بھی خوب مل رہے ہیں.۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں