آپ نیوز نیٹ ورک کا آج (ہفتہ ) شام چھ بجے اچانک بندکردیاگیا جب اس سے پہلے اس کی نارمل نشریات جاری تھیں۔۔ پپو کے مطابق چینل بند کرنے کا فیصلہ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کی جانب سے کیا گیا جنہوں نے اچانک ایک فون پر چینل کو بندکرنے کے احکامات دئیے جس کے بعد نشریات فوری طور پر بندکردی گئیں۔۔ اس حوالے سے جب چینل کے کچھ ذمہ داران سے رابطہ کرکے وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی گئیں تو کسی کو وجہ کا علم نہیں تھا۔تاہم اس بات کی تصدیق کردی گئی کہ یہ فیصلہ ملک ریاض کاتھا۔۔ چینل بندہونے کے بعد کارکنوں کے واجبات اور ان کے مستقبل کاکیاہوگا س حوالے سے ہم آپ کو عمران جونئیر ڈاٹ کام پر اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔پپوکاکہناہےیہ چینل بہت جلد کسی اور نام سے آرہا ہے ، وجہ معلوم کرنے پر پپو کا کہنا تھا کہ کچھ معاملات سے جان چھڑانے کے لئے ایسا کیا جارہا ہے۔پپو کاکہنا ہے کہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ نیوز سے وابستہ تمام کارکنوں کے واجبات ادا کئے جائیں گے، جس کے تحت مارچ کی تمام تنخواہیں چودہ سے پندرہ اپریل کو ادا کردی جائیں گی،اپریل سے گیارہ مئی کے نوٹس پیریڈ کی تنخواہ بھی اکیس اور بائیس اپریل کو ادا کی جائے گی۔اس کے علاوہ اگلے تین ماہ تک تمام کارکنوں کو نصف سیلری ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک اداکی جائیں گی۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران ملک ریاض اپنے ملکیتی لائسنس پر نیا چینل شروع کریں گے جس میں آپ نیوزکے ورکرز کو ترجیح دی جائے گی۔۔
آپ نیوز بند۔
Facebook Comments