تحریر: یاسرعباس۔۔
آپ نیوز کی بندش کا سن کر بہت افسوس ہوا. ایک ایسا چینل جس کی لانچنگ کے وقت بڑے بڑے بول بولے گئے مگر باتیں صرف باتوں تک محدود رہ گئیں.جب شروعات تھی تواس بات پر بہت خوشی ہوئی کہ ایک صحافی کا اپنا ذاتی چینل ہے اور اس کی پالیسی صحافی دوست ہو گی لیکن جب راز کھلے تو اندر کچھ اور ہی نکلا ایک تو یہ کہ چینل آفتاب اقبال کا ذاتی نہیں وہ صرف سی ای او ہیں اصل سرمایہ دارعقیل کریم ڈھیڈی ہیں جو کہ کراچی کے بہت بڑے تاجر ہیں۔۔
آپ نیوز کے سابق ایڈمن اسد قادر نےبہت بڑے انکشافات کیے ہیں جس میں انھوں نے بتایا کہ کیسے آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال نے پٹھان کے مال کو خوب لوٹا. انھوں نے بتایا کہ آپ نیوز کا تمام سامان کرائے پر حاصل کیا گیا تھا. اور جس کمپنی سے یہ سامان حاصل کیا گیا وہ کمپنی جنید اقبال کی تھی. جو چینل شروع کرنے سے کچھ دن پہلے ہی وجود میں آئی تھی. لاجسٹک کے لیے ایک کمپنی SAN لاجسٹک سے معاملات طے پائے اور ذرا کمال اتفاق دیکھیے وہ کمپنی بھی آفتاب اقبال کی ملکیت نکلی. جنید اقبال نے تمام ٹھیکیداروں سے کمیشن بھی لے رکھا تھا. رنگ والے سے الیکٹرانکس تک. آفتاب اقبال کا اپنا پروگرام “خبرزار” کی ریکارڈنگ انکے اپنے فارم ہاؤس پر ہوتی تھی جسکا ماہانہ کرایہ 30لاکھ وصول کیا جاتا تھا. اسد قادر نے بتایا کہ آفتاب اقبال کی دفتر میں آمد کا بھی منفرد انداز تھاوہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے علاوہ کسی اور عملے کے فرد سے بات تک نہ کرتے. عقیل کریم ڈھیڈی کو بتایا گیا تھا کہ یہ مکمل پراجیکٹ 1 ارب روپے میں مکمل ہو گا مگر ڈھیڈی صاحب کو ہوش تب آیا جب اخراجات 2 ارب روپے تک پہنچ گئے..
عقیل کریم نے ایک آڈٹ ٹیم بٹھائی. ٹیم نے آفتاب اقبال کے بھائی کو ذمہ دار قرار دیا اور عقیل کریم کو خبر کی. عقیل کریم ڈھیڈی یہ چینل ملک ریاض کو بیچ کر چلے گئے.
اب بات آتی ہے ملک صاحب کی انتظامیہ کی. ملک ریاض نے اپنی بیٹی کو سی ای او لگایا اور آفتاب اقبال سے ہی طے کیا کہ وہ پروگرام ریکارڈکر کے انھیں دیں گے اور اسکا طے شدہ معاوضہ لیں گے اسکے علاوہ انکا چینل سے کوئی تعلق نہیں ہوگا لیکن آفتاب اقبال اس کے بعد بھی آفس آتے رہے اور سی ای او کا پروٹوکول انجوائے کرتے رہے. بعد میں انکی ملک ریاض کی بیٹی کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور وہ نیو نیوز چلے گئے.
اور اب آپ نیوز بند ہو چکا ہے اور تقریباً 600سے زائد ملازمین بے روزگار ہو گئے ہیں. ان سب کے لیے دعا اور نیک خواہشات. اللہ جلد انھیں کو روزگار کا وسیلہ فراہم کرے. آمین۔۔(یاسرعباس)
(بلاگر یاسر عباس کی تحریر سے عمران جونیئر ڈاٹ کام اور اس کی پالیسیوں کا متفق ہونا ضروری نہیں۔۔علی عمران جونیئر)۔۔