آپ نیوز میں ایڈوانس سیلری،قرضہ پر پابندی

آپ نیوز میں ایڈوانس تنخواہ اور قرضہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی ۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ شعبہ فنانس کے مطابق  اگلے حکم تک کسی بھی ورکر کو ایڈوانس تنخواہ اور لون نہیں  ملے گا۔۔ جس کے بعد تنخواہ تاخیر کا شکار کے ہونے کے باعث پریشان حال ورکرز کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔۔ قرض اور ایڈوانس تنخواہ ایک طرف ورکرز کو اس بات کے لالے پڑے ہوئے ہیں کہ آیا انہیں بقرعید سے قبل تنخواہ ملیگی یا نہیں تاحال منتظر ہیں کیونکہ جون کی تنخواہ انہیں جولائی کے اختتام پر ملی تھی جس کے بعد یہ لگ رہا ہے کہ شاید جولائی کی تنخواہ اگست کے اختتام پر ملے۔۔لیکن پپو کے مطابق لاہور ہیڈآفس میں کہاگیا ہے کہ عید سے قبل سب کو سیلری دی جائے گی۔۔میڈیا بحران کے دوران آپ میڈیا نیٹورک بہت بڑی امید کے طور ابھر کر آیا تھا جو اب ناامیدی پھیلا رہا ہے۔ ورکرز نے آپ نیوز کے روح رواں آفتاب اقبال سے ادارے کو مالی بحران میں دھکیلنے والوں کا کڑا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں