قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے ابصار عالم کو صحافی قرار دیے جانے پر سوال اٹھا دیا۔۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کیا ابصار عالم صحافی ہیں یا ن لیگ کے کارکن ہیں ؟ ابصار عالم نے جواب دیا کہ دوسروں کی زندگی اور موت شاید وزیراطلاعات کے لیے مذاق ہے ۔ فوا د چودھری نے ناصرزیدی کے اعتراض پر سوال کیا کہ۔۔آپ کا کیا تعارف ہے ؟ ناصر زیدی نے برجستہ کہا کہ ۔۔میں پی ایف یو جے کا سیکرٹری جنرل ہوں ۔ ۔جس پر فوادچودھری نے کہا، ملک میں سات آٹھ پی ایف یوجے ہیں۔۔اجلاس میں شریک صحافتی تنظیموں کے دیگر رہنمائوں اور اینکرز نے اس پر خاموشی میں ہی عافیت سمجھی۔۔ایک موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ابصار عالم اور اسد علی طور کو صحافی ماننے سے انکار کر دیا۔ وزیر اطلاعات نے پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ناصر زیدی کو کہا آپ کون ہیں اپنا تعارف کروائیں۔ ناصر زیدی نے کہا فواد چوہدری صاحب آپ کے والد میرے دوست ہیں، ان سے پوچھیے گا میں کون ہوں۔
