تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور اینکرپرسن ڈاکٹر عامر لیاقت جہاں بھی جائیں توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ ۔ آج بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کے لئے تمام آداب بالائے طاق رکھ کر۔۔کرسی پکڑ کر زمین پر بیٹھ گئے۔۔ اور کافی دیر تک رازونیازکرتے رہے۔۔ برابر میں بیٹھے بلاول بھٹو تمام گفتگو کے دوران لاتعلق ہی نظر آئے۔۔عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ۔۔ قدموں میں کسی کے نہیں بیٹھا، عاجزی سے بیٹھا ہوں، وہ اٹھنا چاہ رہے تھے میں نے منع کیا کیونکہ میں درخواست کرنے گیا تھا کہ پیپلز پارٹی احتجاج سے الگ رہے تو نوازش ہو گی!!! عاجزی سے دل پگھلتے ہیں اور قربتیں بڑھتی ہیں۔۔
وڈیو دیکھیں
Facebook Comments