چیف جسٹس ثاقب نثار نے پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی ہے اور عامر لیاقت کو 20 ہزار روپے جرمانہ ڈیم فنڈز میں جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نے پروگرام میں کہاں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے نفرت انگیز مواد نشر کیا ،چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی میں عدالت کو مواد فراہم کریں ، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو پروگرام بند کر دیں۔جسٹس اعجاز الاحسن کا کہناتھا کہ آزادی رائے کی کچھ حدود ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مادر پدرآزادی قابل قبول نہیں، عامر لیاقت کہتا تھا ایسے نہیں چلے گا، میں نے کہا تمہارارویہ بھی نہیں چلے گا
Facebook Comments