عوامی اینکر نے سولہ نومبر کو دوسری شادی کا ولیمہ بڑی دھوم دھام سے کیا۔۔عامرلیاقت کے دوسری شادی کا انکشاف پپو کافی پہلے ہی کرچکا تھا، اب اس خوشی کے موقع پر پپو نے ایک بار پھر مخبری دی ہے کہ وہ بہت جلد نیوزون،ٹی وی ون گروپ جوائن کرنے والے ہیں اور بول کو ایک بار پھر خیرباد کہنے والے ہیں۔۔ پپو کے مطابق عوامی اینکر کے ولیمے کا خرچ بول کے شعیب شیخ کی جانب سے اٹھائے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔۔ ولیمے کے موقع پر اسٹیج پر شعیب شیخ جوڑے کے ساتھ کافی دیر تک موجود بھی رہے اور کھانا بھی اسٹیج پر ہی کھایا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ نیوزون جوائن کرنے کی اطلاعات کافی پرانی ہیں جب پپو کی خبر کی تصدیق کیلئے نیوزون انتظامیہ سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے اسے افواہ قراردیا، لیکن پپو کا اصرار ہے کہ بہت جلد عوامی اینکر بول چھوڑ کر نیوزون جوائن کرنے والا ہے۔۔ جس کی مزید تفصیلات جلد دیں گے۔۔
عوامی اینکر جلدبول چھوڑرہے ہیں۔۔۔؟؟
Facebook Comments