پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور عوامی اینکر عامر لیاقت پوری ٹیم سمیت پبلک نیوز سے فارغ کردیئے گئے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ عوامی اینکر پبلک نیوز میں بھی مستقل جگہ بنانے میں ناکام رہے اور پبلک نیوزکی انتظامیہ نے انہیں پوری ٹیم سمیت فارغ کردیا۔۔پپو کے مطابق عوامی اینکر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے پبلک نیوز انتظامیہ مطمئین نہیں تھی، چینل انتظامیہ اس بات پر بھی غصہ تھی کہ عوامی اینکر کے پروگرام پر پیمرا کی جانب سے دو نوٹسز مل چکے تھے۔۔ پپو نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے دنوں انہوں نے اپنے پروگرام میں مولانا فضل الرحمان کو “فضلو” کہا جو کہ آن ائر چلا گیا۔۔ پپو کے مطابق عوامی اینکر اور ان کی ٹیم کو اگست سے اب تک کوئی تنخواہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے عوامی اینکر کی ٹیم کا مورال بھی کافی ڈاؤن تھا۔۔
Facebook Comments