عوامی اینکر نے جمعہ کے روز اچانک پی ٹی وی نیوز پر رمضان نشریات کے دوران ٹرانسمیشن ادھوری چھوڑ کر سب کو خداحافظ کہا اور باہر چلے گئے، جس کے بعد رات گئے تک سوشل میڈیا پر ان کی اس حرکت پر مختلف تبصرے ہوتے رہے، رات گئے موصوف نے ٹوئیٹ کیا کہ وہ سحری کی نشریات طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے نہیں کرینگے لیکن ہفتہ کے روز سے افطار کی ٹرانسمیشن دوبارہ کررہے ہیں۔۔ پپو نے اس سارے واقعہ کی چھان پھٹک کی تو معلوم ہوا کہ پی ٹی وی نیوزکی نشریات کوئی دیکھ نہیں رہا تھا، اس لئے انہوں نے شہرت کے لئے یہ ناٹک رچایا، ایک روز پہلے یعنی جمعرات کے روز انہوں نے وہاں بہت شورشرابہ بھی کیا کہ ان کی پہلی اہلیہ بشری عامر کی نشریات پی ٹی وی ہوم پر نہ دکھائی جائے، اس دوران غصے کی حالت میں انہوں نے ایم ڈی پی ٹی وی سمیت کئی لوگوں کو فون کئے جن میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں۔۔پپو کے مطابق جب رات گئے کسی نے لفٹ نہیں کرائی اور الٹا یہ خبریں آنے لگیں کہ پی ٹی وی نے انہیں فارغ کردیا ہے اب نشریات کوئی اور کرے گا تو انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور واپس راہ راست پر آگئے۔۔عوامی اینکر کی پہلی اہلیہ بشری عامر ہم ٹی وی اور پی ٹی وی ہوم پر پہلی بار رمضان نشریات کی میزبانی کررہی ہیں اور تیزی سے شہرت سمیٹ رہی ہیں۔۔ اس سے قبل وہ اپنے شوہر کے ساتھ کئی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن میں اسسٹ کرچکی تھیں۔ بشریٰ عامر اسلامک سٹڈیز میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں۔۔
عوامی اینکر کے غبارے سے ہوا نکل گئی
Facebook Comments