تحریک لبیک پاکستان کے کراچی سے قومی اسمبلی حلقہ 245کے نامزد امیدوار علامہ احمد رضا امجدی قادری نے کہا ہے کہ عوام کہہ رہے ہیں کہ عامر لیاقت اور انکے ساتھ صوبائی اسمبلی حلقہ105اور 106نے آر اوز کی مبینہ ملی بھگت سے دھاندلی سے انتخاب جیتا ہے،جس کی سزا انہیں دنیا اور آخرت میں بھگتنا ہوگی یہ امیدوار اپنی کامیابی پر خود پریشان ہیں اور اگر وہ یہ دعوی کرتے ہیں تو تینوں امیدوار مستعفی ہوکر دوبارہ انتخاب لڑیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا 12اگست کو کراچی کی سڑکوں پر اپنے قائد امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں دھاندلی کے ذریعے مصنوعی کامیاب ہونے والوں کیخلاف بھرپور عوامی مظاہرہ الیکشن کمیشن کی ناکامی کیخلاف ریفرنڈم ہوگا وہ جمشید روڈ پر مرکزی انتخابی دفتر میں کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے،قبل ازیں غلام ہاشم نورانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تیسرے نمبر پر ووٹ حاصل کرنے والی جماعت ٹی ایل پی کو قومی اسمبلی سے کوئی نشست نہ ملنے کی بات کراچی کے عوام کو ہضم نہیں ہورہی ہے اور کراچی سے کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے تمام امیدوار 25اور 26جولائی کی درمیانی شب دھاندلی کا واویلا نجی ٹی وی چینل پر کررہے تھے اچانک کامیابی ملنے پرتاحال پی ٹی آئی کے جعلی کامیاب امیدوار سکتے کی کیفیت میں ہیں جبکہ احمد علی قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت صحافی نہیں مداری ہے خود اہل صحافت انہیں صحافی تسلیم نہیں کرتے ہیں جس طرح سے انکی ڈاکٹری کی ڈگری مستند نہیں اسی طرح سے انکی قومی اسمبلی کی رکنیت بھی مشکوک ہے ۔۔