aalmi youm e fishaar par press club mein agahi camp

عالمی یوم فشار پر پریس کلب میں آگہی کیمپ۔۔

 عالمی یوم فشار خون کے سلسلے میں کراچی پریس کلب کے اراکین اور ان کے اہل خانہ کے لئے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں بلڈ پریشر ، بلڈ شوگر ، بی ایم آئی سمیت دل کی کارکردگی کے حوالے سے ضروری ٹیسٹ کئے گئے، اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر محمد نواز لاشاری ، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد ، ایڈیٹر روزنامہ 92 نیوز سعید خاور، سیکریٹری ہیلتھ کمیٹی طفیل احمد، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف ، ممبر گورننگ باڈی مونا صدیقی، نور محمد کلہوڑو، سابق سیکریٹری ارمان صابر، سینئیر اراکین عابد حسین، نصیر احمد اور عبد الرحمن سمیت اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکریٹری کراچی پریس کلب نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد ہماری روایات ہیں ، میڈیکل کیمپ کا بنیادی مقصد صحافیوں اور ان کی فیملیز کو بلند فشار خون کی آگاہی فراہم کرنا ہے ، اس پروگرام میں صحافیوں کی فیملیز کی بڑی تعداد میں شرکت خوش آئند ہے۔ جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر نواز لاشاری نے کہا کہ شہریوں کو چاہئیے کہ روزانہ کی بنیاد پر گھر اور دفاتر میں 12 گھنٹے کے وقفے سے اپنا بلڈ پریشر چیک کرواتے رہا کریں کیونکہ بلند فشار خون کے باعث انسان کے گردوں اور دل کے امراض لاحق ہوتے ہیں اس لئے صحت مند رہنے کے لئے کراچی پریس کلب کا یہ آگاہی مہم لائق تحسین ہے۔ میڈیکل کیمپ کے موقع پر ڈاکٹر نواز لاشاری کو سندھ اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں